2 جون، 2017، 3:42 PM

شام میں داعش کی نیوز ایجنسی کا بانی ہلاک

شام میں داعش کی نیوز ایجنسی کا بانی ہلاک

شام کے مشرقی حصے میں امریکی فضائی کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی نیوز ایجنسی ’اعماق‘ کے بانی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے مشرقی حصے میں فضائی کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی نیوز ایجنسی ’اعماق‘ کے بانی باراک کادق ہلاک ہوگئے ہیں۔ باراک کادق داعش کی قیادت کے بہت قریب تھے، اس نے ان کا اعتماد حاصل کیا اور وہ مبینہ طور پر ابو بکر البغدادی سے ملاقات بھی کرچکے تھے۔ ان کے بھائی حذیفہ اور سابق دوستوں نے کادق کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ داعش کے خلاف امریکی اتحادیوں کے مبینہ فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں، اس فضائی کارروائی میں ان کے مکان کو شام کے علاقے المیادین میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ان کے بھائی نے کادق کی ہلاکت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا، کادق کے سابق دوست نے کہا کہ وہ اور ان کی بیٹی اور اہلیہ گذشتہ جمعے کو ہونے والے فضائی حملے میں زخمی ہوئے تھے لیکن بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کو ہلاک ہوگئے۔

News ID 1872910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha